مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی اسٹریٹجک کمانڈر جنرل جان ہائیٹن نے کہا ہے کہ اگر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انہیں ایٹمی حملے کا حکم دیا تو وہ اسے قبول نہیں کریں گے۔ اطلاعات کے مطابق امریکی اسٹریٹجک کمانڈ کے سربراہ اور فضائیہ کے جنرل جان ہائیٹن نے کہا کہ اگر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انہیں غیر قانونی ایٹمی حملے کا حکم دیا تو وہ انکار کردیں گے۔ انہوں نے کہا کہ فوجی اہلکار نازک حالات سےمتعلق شعور رکھتے ہیں اور جانتے ہیں کہ ایٹمی حملہ کتنی تباہی مچاسکتا ہے۔ واشنگٹن میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل ہائیٹن کا کہنا تھا کہ لوگ سمجھتے ہیں کہ شاید فوجی احمق ہوتے ہیں لیکن درحقیقت فوجی بھی نازک حالات سےمتعلق شعور رکھتے ہیں اور جانتے ہیں کہ ایٹمی حملہ کتنی تباہی مچا سکتا ہے۔
امریکی اسٹریٹجک کمانڈر جنرل جان ہائیٹن نے کہا ہے کہ اگر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انہیں ایٹمی حملے کا حکم دیا تو وہ اسے قبول نہیں کریں گے۔
News ID 1876768
آپ کا تبصرہ